نوٹ بندی کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجت پٹیل نے دعوی کیا ہے
کہ کیش کی قلت جلد ہی دور ہو جائے گی۔ ارجت پٹیل جمعہ کو پبلک اکاونٹس
کمیٹی (پی اے سی) کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ خاص طور
پر دیہی علاقوں میں صورت حال بہتر بنانے کیلئے کافی کوشش کی جا رہی ہیں۔ پٹیل نے پی اے سی کو مزید بتایا کہ مالی انٹیلی جنس یونٹ اور انکم ٹیکس
ڈپارٹمنٹ ڈیپازٹ میں گڑبڑی کی جانچ کر رہی ہیں۔ پٹیل نے کہا کہ شہری
علاقوں
میں نوٹ بندی کے بعد پیدا نقد بحران کاتقریبا خاتمہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب دیہی علاقوں میں نقد رقم کے بحران کو دور کرنے کی
کوشش کی جا رہی ہے۔ آر بی آئی گورنر نے پی اے سی کو بتایا کہ نوٹ بندی کا
اثر ایک مختصر وقت کے لئے جی ڈی پی پر پڑا ہے، مگر طویل مدت میں اس کے
مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ ارجت پٹیل نے کہا کہ بینکوں اور سروس فراہم
کرنے والے سے بات کر کے آن لائن ٹرانزیکشن لاگت کو کم کرنے کی کوشش کی جا
رہی ہے۔